• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیرت ہوئی اپنے گھر میں ہوں تو مجھے کیسے بھارتی فوج نے شہید کردیا: ایس ایس جی حوالدار محمد آصف

آرمی میں ایس ایس جی سے بطور حوالدار ریٹائرڈ ہونے والے محمد آصف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے پتہ چلا ہے کہ مجھے بھارتی آرمی نے شہید کردیا، مجھے حیرت ہوئی کہ میں اپنے گھر میں ہوں تو مجھے کیسے بھارتی فوج نے شہید کردیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے حوالدار محمد آصف کے میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

بھارت نے کچھ روز قبل اس سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک شخص کو شہید کردیا ہے جس کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے اور وہ پاکستان آرمی کی ایس ایس جی سے ریٹائرڈ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد آصف نے بتایا کہ میں 2023 سے میں ایس ایس جی سے ریٹائر ہوں۔ میں ایک سیکیورٹی کمپنی میں کام کرتا ہوں اور راولپنڈی میں رہتا ہوں۔

سابق ایس ایس جی حوالدار کا کہنا تھا کہ بھارت نے میرے ملک پر غلط الزام لگایا ہے۔ میں زندہ ہوں، راولپنڈی میں رہتا ہوں، آپ کے سامنے ہوں۔ میں آرمی میں ایس ایس جی سے بطور حوالدار ریٹائرڈ ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں ڈسٹرکٹ اٹک پنڈی گھیب کا رہنے والا ہوں۔ کل مجھے دوستوں کے فون آئے کہ مجھے بھارتی فورسز نے ماردیا ہے۔ مجھے حیرت ہوئی کہ میں اپنے گھر میں ہوں تو مجھے کیسے بھارتی آرمی نے شہید کردیا۔ شہادت کی من گھڑت خبر کے بعد مجھے فون کالز موصول ہونا شروع ہو گئیں۔

حوالدار آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کے بےبنیاد اور من گھڑت الزام کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ وطن کی خاطر بہادری سے لڑا ہوں اور آئندہ بھی وطن کی خدمت کےلیے حاضر ہوں۔

قومی خبریں سے مزید