• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز، کرکٹ: پاک بھارت فائنل 3 اکتوبر کو ہو گا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ایشین گیمز 2026ء کے کرکٹ ایونٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان 3 اکتوبر کو ہو گا۔

کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 112رنز کا ہدف دیا تھا۔

اس میچ میں حسن نواز 27 اور عبدالصمد 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بعد ازاں دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو 124 رنز سے ہرا دیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کی ٹیم 170 رنز کے ہدف کے جواب میں 45 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید