روسی لڑکی کی پاکستانی نوجوان سے محبت، اسلام قبول کر لیا

August 08, 2022


روسی لڑکی پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گئی جہاں اس نے اسلام قبول کر کے نوجوان سے شادی کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی محمد علی یوسفی اور روس کیپیلینا کی بات چیت سوشل میڈیا پر شروع ہوئی جو بعد میں محبت میں تبدیل ہو گئی۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران محمد علی یوسفی نے بتایا کہ وہ بیرونِ ملک مقیم تھے جہاں اُن کی اور روسی لڑکی کی دوستی ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ میسجز پر ہی پیلینا نے اُنہیں بتایا کہ ان کا مزاج اور خواتین سے عزت سے بات کرنا مجھے بہت پسند ہے۔

محمد علی یوسفی نے کہا کہ وقت گُزرنے کے ساتھ ہماری دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی اور ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نوجوان نے بتایا کہ پیلینا کا تعلق کسی بھی مذہب سے نہیں تھا تو اُنہوں نے اسلام قبول کیا اور وہ روس چھوڑ کر گوجرانوالہ آئیں جہاں ہم نے شادی کی۔

دوسری جانب انٹرویو کے دوران پیلینا نے بتایا کہ اُنہیں پراٹھا اور روٹی بہت اچھی بنانی آتی ہے۔

پیلینا نے مزید کہا کہ اُنہیں روسی کلچر پہلے ہی پسند نہیں تھا جبکہ پاکستان کی ثقافت اور طور طریقے بہت پسند آئے۔

روسی لڑکی نے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کو بھی بہت پسند کرتی ہیں۔