• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی ڈش سوشی کیا ہے؟ اسے اتنے شوق سے کیوں کھایا جاتا ہے؟

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

کبھی صرف امیر طبقے کے لیے مخصوص اور لگژری ڈش سمجھی جانے والی ’سوشی‘ اب پاکستان میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

جاپان کی روایتی ڈش سوشی کو اکثر لوگ کچی مچھلی سے جوڑ دیتے ہیں لیکن اس کا اصل اور بنیادی جُزو سرکہ ملے ہوئے چاول ہیں، جاپانی زبان میں سوشی کا مطلب کھٹے چاول ہیں اور اس ڈش کا ذائقہ دیگر کے مقابلے میں بہت منفرد ہے۔ 

سوشی کاپاکستان میں آغاز 1980ء کی دہائی کے وسط میں کراچی کے ایک ریسٹورنٹ سے ہوا تھا، اس دور میں یہ ڈش صرف مہنگے ہوٹلز کی سوغات تھی لیکن اب یہ پاکستان کے بڑے شہروں کے ریسٹورنٹس میں باآسانی دستیاب ہے۔

پاکستان کے متعدد شہروں میں سوشی کو کم قیمت اور مقامی ذائقے کے مطابق پیش کیا جا رہا ہے اور یہ بہت مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

ابتداء میں ہچکچاہٹ کا شکار لوگ اب سوشی کے ہلکے اور منفرد ذائقے کے مداح بن چکے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید