خانۂ کعبہ کے غلاف کی تبدیلی کی روح پرور تقریب آج ہوئی۔ اس دوران بیت اللّٰہ کے صحن میں طواف بھی جاری رہا۔
خانہ کعبہ کے غلاف "کسوہ" کی تبدیلی نئے اسلامی سال کے آغاز پر کی جاتی ہے۔
مکہ مکرمہ میں نئے اسلامی سال کے آغاز کے ساتھ ہی مسجد الحرام میں غلاف کعبہ (کسوہ) کو تبدیل کردیا گیا۔
پرانےکسوہ کے سنہری حصےکو 29 ذوالحجہ کے روز نماز عصر کے بعد ہٹایا گیا جبکہ نئے کسوہ کی تبدیلی کی باضابطہ تقریب یکم محرم 1447 ہجری کے آغاز پر ہوئی۔
غلاف کی تیاری میں اعلیٰ معیار کا خام ریشم استعمال کیا جاتا ہے۔ چاندی کے دھاگے اور 24 قیراط سونے سے اس پر ملمع کاری کی جاتی ہے۔