پشاور: 10 سالہ لڑکے کی لاش کھیت سے ملی، پولیس

August 08, 2022

پشاور کے علاقے ورسک باڑہ میں کھیت سے 10 سال کے لڑکے کی لاش ملی ہے۔

پشاور پولیس کے مطابق مقتول بچہ 3 دن پہلے گھر سے لاپتہ ہوا تھا۔

مقتول بچے کے لواحقین اور اہل علاقہ نے ورسک روڈ پر احتجاج کیا جبکہ والد نے الزام لگایا کہ بچے پر تشدد کیا گیا اور زیادتی بھی کی گئی۔

مقتول بچے کے والد نے مزید کہا کہ جاوید نامی رکشہ ڈرائیور میرے بیٹے کو ساتھ لے کر گیا۔