میر علی، فوجی قافلے پر خودکش حملہ، 4 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5 شہید

August 09, 2022

میرانشاہ ( نمائندہ جنگ )میرعلی میں سکیورٹی فورسز کے کانوائے پر خودکش حملہ ،چار سکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید ہوگئے ۔

سکیورٹی حکام کے مطابق میرعلی پتسی اڈہ پر سکیورٹی فورسز کے کانوائے پر خودکش حملہ کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں چار سکیورٹی اہلکار اور ایک راہگیر بھی شہید ہوگیا جبکہ تین اہلکار زخمی ہیں ۔

زخمیوں کو فوری طور پر میرعلی ہسپتال منتقل کردیا گیا ، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ ا ٓپریشن شروع کردیا،خودکش حملے میں شہید اہلکاروں میں نائیک نذیراللہ، لانس نائیک سید غنی ،سپاہی نبی جان اور نواب خان سویلین شامل ہیں۔