جاپان: پالتو جانوروں کو گرمی سے بچانے کیلئے منفرد پنکھے متعارف

August 09, 2022

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

دنیا بھر میں گرم موسم کی شدت بڑھ گئی ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے جاپان میں کتوں اور بلیوں کے لیے منفرد پنکھے تیار کرلیے گئے ہیں۔

ان ویئر ایبل پنکھوں کا مقصد پالتو جانوروں کو آسمان سے برستی آگ سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

بیٹری پر چلنے والا 80 گرام کا پنکھا، ایک لباس میں نصب ہے اور یہ ڈیوائس جانور کے جسم کو ٹھنڈی ہوا پہنچاتی ہے جسے ایک کمپنی سویٹ مومی نے تیار کیا ہے۔

جاپانی شہریوں کا کہنا ہے کہ پالتو جانوروں کو گرمی سے بچانا کافی مشکل محسوس ہوتا تھا مگر اس پنکھے کے ساتھ انہیں باہر لے جانا آسان ہو گیا ہے۔

جاپان میں ان پنکھوں کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور کمی کا امکان بھی نہیں کیونکہ آنے والے دنوں میں درجۂ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔