• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا راشد نے مارشل آرٹس میں ایک اور گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

فوٹو —  گنیز ورلڈ ریکارڈز
فوٹو —  گنیز ورلڈ ریکارڈز

صبا راشد ننچاکو کیٹیگری میں گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والی پاکستان کی پہلی مارشل آرٹ ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔

صبا راشد نے ننچاکو کے ساتھ ایک منٹ میں 138 فگر آف ایٹ روٹیشنز مکمل کرکے ایک نیا ریکارڈ بنا لیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے ان کے اس نئے عالمی ریکارڈ کو باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ان کے اس ریکارڈ کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع کیں اور ای میل کے ذریعے منظوری کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ یہ صبا راشد کا مجموعی طور پر دوسرا عالمی ریکارڈ ہے۔

اُنہوں نے اپنے اس ریکارڈ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری یہ دوسری عالمی کامیابی ناصرف ذاتی کامیابی ہے بلکہ پاکستان بھر کی خواتین کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

اس سے پہلے صبا راشد بھارت کی کرن یونیال کو بھی شکست دے چکی ہیں جو بھارت کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈز بنانے کا اعزاز رکھتی ہیں۔

اُنہوں نے ایلبو اسٹرائیک کیٹیگری میں 3 منٹ میں 680 بار ایلبو اسٹرائیک کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا تھا اور بھارت کی کرن یونیال کو شکست دی تھی۔

یہاں اس بات کا ذکر کرنا بھی اہم ہے کہ صبا راشد پاکستان کے سب سے مشہور گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم کی اہلیہ ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید