• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی آرٹسٹ نے سیب اور ریت کی مدد سے 60 فٹ اونچا سانتا کلاز بنادیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی ریاست اوڑیسہ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ سینڈ آرٹسٹ سدرشن پٹنائک نے اوڑیسہ کی پوری بیچ، جو خلیج بنگال میں واقع ہے، پر سیب اور ریت سے 60 فٹ اونچا سانتا کلاز بنا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ 

48 سالہ پٹنائک  نے نیلادری بیچ پر سانتا کلاز کا مجسمہ تخلیق کیا۔ انہوں نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش میں ریت کے ساتھ حیرت انگیز طور پر 1.5 ٹن سیب استعمال کیے۔

سانتا کلاز کا یہ شاہکار نمونہ جس کی لمبائی 60 فٹ، اونچائی 22 اور چوڑائی 45 فٹ ہے، پوری سینڈ آرٹ فیسٹیول کے 22ویں ایڈیشن کے حصے کے طور پر ان کے سینڈ آرٹ انسٹیٹیوٹ کے 30 طلبہ کی معاونت سے تیار کیا گیا۔

 فیسٹیول 24 دسمبر سے شروع  ہوکر یکم جنوری 2026 تک جاری رہے گا۔

ایوارڈ یافتہ آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ ہر سال کرسمس پر ہم پورے ساحل پر ایک سینڈ آرٹ فیسٹیول کا انعقاد کرتے ہیں، جس میں دنیا کا سب سے بڑا سانتا کلاز کا مجسمہ پیش کیا جاتا ہے جس کا مقصد عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے علاوہ عالمی امن کے پیغام کو پھیلانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ گزشتہ سال ساحل پر چاکلیٹ سانتا کلاز تیار کیا گیا تھا۔ 

بعد ازاں سدرشن  نے ورلڈ ریکارڈز بک آف انڈیا کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں نئے عالمی ریکارڈ کو تسلیم کیا گیا اور جس میں تحریر تھا: پدم شری سدرشن پٹنائک نے ساحل پر ریت سے دنیا کا سب سے بڑا سانتا کلاز تیار کر کے 24 دسمبر 2025 کو نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید