ایک برطانوی مداح خاتون کے جیلی کیٹس کے کلیکشن نے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ کی 19 سالہ لڑکی کی جیلی کیٹس برانڈ کے پلش کھلونوں اور کی چین (چابیاں پرونے والی زنجیر) سے پرانی محبت نے اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا حامل بنوا دیا، کیونکہ انکے پاس ایسی877 منفرد اشیاء کا مجموعہ ہے۔
ہوپ رابرٹس نامی اس لڑکی کو دنیا میں جیلی کیٹس کی یادگاری اشیاء کا سب سے بڑا مجموعہ (کلیکشن) رکھنے کا اعزاز دیا گیا، گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک ایڈجوڈیکیٹر (جج) نے بیڈفورڈشائر میں اس کے گھر پر اس کے مجموعے کی ہر شے کا معائنہ کیا۔
ہوپ رابرٹس اکثر اپنے جیلی کیٹس کلیکشن کو سوشل میڈیا پر دکھاتی رہی ہیں، جس کی وجہ سے ان کے ٹک ٹاک پر 27,000 اور انسٹاگرام پر 20,000 فالوورز ہیں۔
ان کے کلیکشن میں پلش کھلونے، چابیوں کے چین، اسٹیکرز، بیگز اور یہاں تک کہ فنگر پپٹس بھی شامل ہیں۔ انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حکام سے گفتگو میں کہا کہ وہ اپنے کلیکشن میں سے کسی ایک آئٹم کو پسند نہیں کر سکتیں، مجھے یہ سب بہت زیادہ پسند ہیں۔