شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش

August 09, 2022

تصویر بشکریہ انسٹا گرام

پاکستان کے معروف اداکار شہروز سبزواری اور سپر ماڈل و اداکارہ صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹس پر اس وقت شہروز سبزواری اور اُن کی نوازائیدہ بیٹی کی تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

شہروز سبزواری اور صدف کنول کی بیٹی کی پہلی جھلک اداکارہ مہرین سید کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

مہرین سید نے شہروز اور صدف کو بیٹی کی پیدائش کی مبارک باد دیتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ماشاءاللّٰہ، اللّٰہ کی رحمت‘۔

واضح رہے کہ شہروز اور صدف کی یہ پہلی اولاد ہے جبکہ اس سے قبل شہروز کی اپنی پہلی، سابقہ اہلیہ، اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی ایک بیٹی نورح ہے۔