شہباز گل پر مقدمہ کن دفعات کے تحت درج ہوا؟

August 09, 2022

فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شہباز گل کے خلاف تھانہ کوہسار میں غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو گرفتار کیا اور ان پر دفعہ 505، 120، 120 بی، 153، 153 اے، 124 اے، 131 اور 121 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف بیان بازی اور اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے سنگین الزامات ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے خلاف مقدمے میں اداروں، ان کے سربراہوں کے خلاف اکسانے سمیت دیگر دفعات بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہباز گل نے فوج میں بغاوت پر مبنی باتیں ایک نیوز چینل پر کی تھیں۔