افغانستان میں کسی آپریشن میں پاکستان ملوث نہیں، رانا ثناءاللہ

August 09, 2022

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے افغانستان میں کسی بھی آپریشن میں پاکستان کے ملوث ہونے کی تردید کردی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے رہنما عمر خالد خراسانی کے قتل کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ چلا ہے کہ عمر خالد خراسانی افغانستان میں مارا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے ڈاکٹر ایمن الظواہری اور عمر خالد خراسانی کو نشانہ بنانے میں امریکا کی مدد نہیں کی ہے۔