ایشیا کپ، دورہ نیدرلینڈز کے لیے تیاریاں، پاکستانی ٹیم کا پریکٹس میچ

August 10, 2022

دورہ نیدرلینڈز اور ایشیا کپ کےلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔

لاہور میں ہونے والے پریکٹس میچ میں پاکستان اسکواڈ نے پاکستان شاہینز کو 92 رنز سے شکست دے دی۔

دورہ نیدرلینڈز اور ایشیا کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اسکواڈ نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پاکستان شاہینز کے خلاف پریکٹس میچ کھیلا۔

پاکستان ٹیم نے 50 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 290 رنزبنائے، امام الحق 82 رنز بناکر ریٹائرڈ ہوئے۔

بابر اعظم نے 56، فخر زمان نے 45 اور خوشدل شاہ نے 44 رنز بنائے جبکہ شاہینز کے میر حمزہ، ابرار احمد اور زاہد محمود نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں شاہینز 198 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، عبداللّٰہ شفیق 44، محمد حارث اور عبدالواحد بنگلزئی نے 27، 27 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کے محمد نواز نے 4وکٹیں حاصل کیں۔