جدہ: آج سال کا سُپر مون آخری بار دیکھا جاسکے گا

August 11, 2022

سعودی عرب کے شہر جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ نے کہا ہے کہ آج اس سال کا سپر مون آخری بار دیکھا جاسکے گا۔

سربراہ جدہ فلکیاتی انجمن کے مطابق چاند کی اوسط روشنی 16 فیصد زیادہ ہوگی۔

سپر مون 12 اگست کو مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 35 منٹ پر مکمل ہو جائے گا۔