انٹر بینک میں ڈالر 2.90 روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا

August 11, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا تسلسل برقرار،انٹر بینک میں مزید 2.90 روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں 50پیسے کم ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو بھی روپے کے مقابلے میںڈالر کی قیمت کم ہو گئی اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 2.60 روپے کی کمی سے 224.00 روپے سے کم ہو کر 221.40 روپے اور قیمت فروخت 2.90 روپے کی کمی سے 224.50 روپے سے کم ہو کر 221.60 روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 50پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 217.00 روپے سے کم ہو کر 216.50 روپے اور قیمت فروخت 219.00 روپے سے کم ہو کر 218.50 روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت ایک روپے کے اضافے سے 221.00 روپے سے بڑھ کر 222.00 روپے اور قیمت فروخت 1.30 روپے کے اضافے سے 223.20 روپے سے بڑھ کر 224.50 روپے ہو گئی ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے 263.00 روپے سے کم ہو کر 262.00 روپے اور قیمت فروخت 60 پیسے کی کمی سے 265.60 روپے سے کم ہو کر 265.00 روپے ہو گئی۔