راناثناءاللّٰہ عمرہ ادائیگی کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ

August 11, 2022

کولاج، فائل فوٹوز

وزیرِ داخلہ راناثناءاللّٰہ اہلخانہ کے ساتھ عمرہ ادائیگی کے لیے 5 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔

رانا ثناءاللّٰہ آج دن 11 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ کے لیے روانہ ہوئے، رانا ثنااللّٰہ عمرے کی ادائیگی اور روضۂ رسولﷺ پرحاضری کی سعادت حاصل کریں گے۔

وزیرِ داخلہ دورۂ سعودی عرب کے دوران سعودی ہم منصب اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملیں گے۔

رانا ثناءاللّٰہ پاکستان سعودیہ میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر سعودی حکام سے بات چیت بھی کریں گے۔