بابر اعظم تینوں فارمیٹس کے نمبر ون بیٹر بن سکتے ہیں، سابق سری لنکن کپتان کی پیشگوئی

August 11, 2022

سری لنکن کرکٹ لیجنڈ مہیلا جے وردنے نے پیشگوئی کی ہے کہ بابر اعظم تینوں فارمیٹس کے نمبر ون بیٹر بن سکتے ہیں۔

جے وردنے نے کہا کہ پاکستانی کپتان ٹیسٹ رینکنگ میں جو روٹ کو پیچھےچھوڑ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم تسلسل کے ساتھ کھیل رہے ہیں، ان کے پاس ٹاپ پر رہنےکا موقع ہے۔

سابق سری لنکن کپتان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے میں مقابلہ سخت ہے مگر بابر ان میں بھی ٹاپ پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں بابر اعظم کا کافی اہم کردار ہے، بطور کپتان بھی وہ خود پر ذمہ داری لیتے ہیں۔

جے وردنے نے کہا کہ اگر بابر اعظم یوں ہی پرفارم کرتے رہے تو مزید بہتر ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی فارمیٹ ہو بابر اعظم پریشان نہیں ہوتا، اس کی تکنیک بہترین ہے۔