پاکستان اور ترکی کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ طے

August 12, 2022

پاکستان اور ترکی کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ طے پاگیا، معاہدے پر باقاعدہ دستخط آج ہوں گے۔

اس حوالے سے ترکی کے وزیر تجارت ڈاکٹر محمد ایم یو ایس 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور سرکاری عہدیداران نے ترکی کے وزیر کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔

وفاقی وزیر نے سرکاری مہمان کو گلدستہ بھی پیش کیا۔ ترکش وزیر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے۔