ننھی لڑکی کی کراٹے ماسٹر کو پٹخنے کی ویڈیو وائرل

August 12, 2022

ایک ننھی بچی کی کراٹے کے ماہر کو پٹخنے کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچی کراٹے ماسٹر کے پاس تربیت کے لیے آئی ہے اور اس دوران بچی اور ٹرینر کے درمیان ایک انتہائی دلچسپ مقابلہ بھی ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی اپنے ٹرینر کو داؤ لگا رہی ہے اور آخر میں ٹرینر زمین پر ہاتھ مار کر ہار بھی مان رہا ہے۔

وائرل ویڈیو کو اب تک 1.4 ملین سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں، سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو بچی کی معصومیت سے بھی جوڑ رہے ہیں جبکہ ٹرینر کو بھی خوب سراہ رہے ہیں۔