عالیہ بھٹ نے ’بے بی مون‘ سے نئی تصویر شیئر کردی

August 12, 2022

بھارتی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے ’بے بی مون‘ سے نئی تصویر شیئر کی ہے۔

رواں سال اپریل میں شادی کرنے والی بھارتی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور جَلد ہی والدین بننے والے ہیں، یہ خوبصورت جوڑی آج کل اٹلی میں اپنا بے بی مون منا رہی ہے۔

عالیہ بھٹ نے اپنے بے بی مون سے ایک نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کی جانب سے ملنے والے پیار کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ تصویر دیکھ کر اداکارہ سونم کپور کو بھی اپنے بے بی مون کی یاد آ گئی ہے۔

سونم کپور کا کمنٹ میں لکھنا ہے کہ میں بھی اپنے بے بی مون کے لیے یہاں (اٹلی) آئی تھی! یہ بہت خوبصوت جگہ ہے، انجوائے کرو۔

یاد رہے کہ شادی کے فوراً بعد مصروفیت اور فلموں کی طے شدہ تاریخوں کے سبب یہ عالیہ اور رنبیر ہنی مون پر نہیں جا سکے تھے جو کہ اب موقع ملتے ہی بے بی مون کے لیے اٹلی پہنچ گئے ہیں۔