• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی کے ارکان کو بھی حج پر بھیجا جائے، اپوزیشن کی تجویز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی ، ایوان نے جمعہ کو کارروائی کے دوران کئی مسودہ قوانین کی منظوری دی،محکمہ زکواۃو مذہبی امور سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن کی جانب سے یہ تجویز بھی ایوان میں پیش کی گئی کہ سندھ اسمبلی کے ارکان کو بھی حج پر بھیجا جائے ۔ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید کی زیر صدارت شروع ہو ا۔جس کے بعد ایوان نے سندھ ورکرز ویلفیئر فنڈ بل ، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ بل، جناح اسپتال اور این آئی سی ایچ ریگولیشن اور مینجمنٹ بل ، سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن بل ،پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں اور پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز کی ریگولیشن کابل اورسندھ میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایجوکیشن بل کی منظوری دی ،یہ تمام بل وزیر قانون ضیا لنجار کی جانب سے الگ الگ ایوان میں پیش کئے گئے تھے۔

اہم خبریں سے مزید