عمران نے امریکیوں اور بھارتیوں سے فنڈ لیے، بلاول بھٹو

August 13, 2022

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان امریکی اور بھارتی شہریوں سے فنڈز اکٹھے کرتے رہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان خیراتی مقاصد کے لیے اکٹھے کیے گئے پیسے ذاتی اور پارٹی مقاصد کے لیے استعمال کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا 1947 سے 2018 تک کا قرضہ ایک طرف اور عمران خان کے دور کا قرضہ ایک طرف ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حالیہ صورتِ حال میں بھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی۔

انہوںنے کہا کہ ہم نے بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھایا۔