چھانگامانگا میں جشن آزادی کی تقریب میں 10ہزار پودے لگانے کافیصلہ

August 13, 2022

لاہور (نیوزرپورٹر)وزیر جنگلات سید عباس علی شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات یوم آزادی پر پلانٹ فار پاکستان ڈے منائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری کی مرکزی تقریب چھانگا مانگا میں منعقد کی جائے گی جہاں سکولوں کے طلباء 10 ہزار پودے لگائیں گے۔