عمران اسماعیل کی کراچی میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کی مذمت

August 13, 2022

عمران اسماعیل، فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کی مذمت کی ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہکراچی میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کی مذمت کرتا ہوں،کے الیکٹرک سفید ہاتھی بن چکا ہے۔


اُنہوں نےکے الیکٹرک پر تنقید کرتے ہوئےلکھا کہ کراچی کی اضافی بجلی بند کرکے رائیونڈ محل اور بلاول ہاؤس آباد کیا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ کراچی کے حقوق کی بات کرنے والے ایک وزارت پر کراچی سے لاتعلقی کرگئے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک فوری طور پر اپنا قبلہ درست کرے۔