شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے ان کے اہلِ خانہ کی میتیں تہران میں عوامی دیدار کے لیے رکھ دی گئیں۔
ایرانی عوام بڑی تعداد میں شہید رہبر کو الودا ع کہنے کے لیے موجود ہیں۔
واضح رہے کہ کل تہران میں نمازِ جنازہ کا مرکزی اجتماع ہو گا، 6 جولائی کی صبح جنازے کا جلوس تہران سے قم جائے گا۔
تدفین سے پہلے آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی میت کو عراق کے شہروں نجف اور کربلا بھی لے جایا جائے گا جبکہ ان کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
گزشتہ روز ایرانی شہید رہبر کو وزیرِ اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ پاکستانی وفد اور بین الاقوامی رہنماؤں نے خراجِ عقیدت پیش کیا تھا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر شہید آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں شرکت کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے شہید رہبرِ معظم آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور الوداعی تقریب کے موقع پر حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے ایران کی حکومت اور برادر عوام سے تعزیت، گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔