تباہ کن معاشی پالیسیوں کی کوئی حمایت نہیں کرسکتا،فواد چوہدری

August 14, 2022

فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کوئی ذی شعور شخص حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت نہیں کر سکتا۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ کل رات لوگوں نے لاہور جلسے میں آزادی کے خواب کی تعبیر کو حقیقی آزادی ملنے تک نامکمل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک گیر تحریک کا آغاز ہو چکا ہے، ان شا اللّٰہ یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔