امریکی کانگریس کے وفد کا غیر اعلانیہ دورہ تائیوان

August 14, 2022

امریکی کانگریس کا وفد غیر اعلانیہ طور پر دورہ تائیوان پر پہنچ گیا۔ خبر ایجنسی نے تائیوانی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ امریکی کانگریس کا 5 رکنی وفد آج 2 روزہ دورے پر تائیوان پہنچا۔

امریکی حکام کے مطابق تائیوانی حکام سے ملاقات میں امریکا تائیوان تعلقات اور علاقائی سلامتی پر بات ہوگی۔

امریکی وفد اور تائیوانی حکام دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری پر بھی بات کریں گے۔

خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے 2 اگست کو تائیوان کا دورہ کیا تھا۔

چین نے امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کی شدید مذمت کی تھی۔