پی ایس ایکس 100 انڈیکس واپس 43 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

August 15, 2022

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 764 پوائنٹس کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد 43 ہزار 621 پر بند ہوا ہے۔

حصص بازار میں آج 54 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 16 ارب 83 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 102 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 275 ارب روپے ہے۔