جماعت اسلامی کا 50 کروڑ کا نوٹس، الیکشن کمیشن نے معذرت کرلی

August 15, 2022

فوٹو: فائل

جماعت اسلامی کی طرف سے 50 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس ملنے کے بعد الیکشن کمیشن نے معذرت کرلی۔

سندھ میں ضمنی انتخاب اور بلدیاتی انتخابات کے التواء پر جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کو قانونی نوٹس بھیجا تھا۔

الیکشن کمیشننے جماعت اسلامی سے معذرت کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست نہیں کی تھی۔

ای سی پی کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی افسر نے ایسا کہا تو اس پر جماعت اسلامی سے معذرت خواہ ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ محکمہ موسمیات نے انتخابات کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی تھی۔

بارشوں کے پیش نظر جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کی درخواست پر بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا بیان دیا تھا۔

بیان کے خلاف جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کے خلاف قانونی نوٹس بھیجا، جماعت نے معافی مانگنے بصورت دیگر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔