حافظ طاہر محمود اشرفی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
اس موقع پر حافظ طاہر محمود اشرفی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی ملک اور قوم کے لیے لازوال خدمات ہیں۔
اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ افواج پاکستان ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی بھرپور حفاظت کر رہی ہے، مسلح افواج دہشت گردوں سے بھی بر سر پیکار ہے۔