• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں چند طاقتور مزید طاقتور ہوتے چلے جا رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں چند طاقتور مزید طاقتور ہوتے چلے جا رہے ہیں، پاکستان پر وڈیروں، جاگیر داروں اور سرمایہ داروں کا کنسورشیم مسلط ہے۔

کراچی میں تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم  نے کہا کہ نام نہاد سیاست دان جمہوریت کے نام پر جمہوریت کو قتل کر رہے ہیں، اپنی جماعتوں میں جمہوریت قائم نہ کرنے والے ملک پر حکومت کر رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان  نے کہا کہ 20 فیصد لوگوں کے پاس 80 فیصد لوگوں کے وسائل ہیں، 20 فیصد لوگوں کا سب پر قبضہ ہے، پاکستان پر وڈیروں جاگیر داروں سرمایہ داروں کا کنسورشیم مسلط ہے، یہ کنسورشیم پاکستان کے 25 کروڑ عوام کی بولی لگاتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس نظام سے نجات کے لیے طویل اور تیز جدوجہد ناگزیر ہے، قومی ایئر لائن جو کبھی فخر تھی آج زوال کی مثال بن چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید