الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا عمل روک دیا۔
اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ میں 28 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت نے بدھ کو اپنے عبوری حکم نامے میں کوئٹہ میں 28 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات پر اسٹے آرڈر جاری کیا تھا۔
یہ اسٹے آرڈر ایک اپیل کے بعد جاری کیا گیا جس میں 2017 کی مردم شماری کی بنیاد پر کی گئی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا گیا تھا۔