جانی ڈیپ 25 سال بعد فلم میں اداکاری کے بجائے ہدایتکاری کریں گے

August 15, 2022

جانی ڈیپ 25 سال بعد ہالی ووڈ فلم میں ہدایت کار کے طور پر کام کریں گے، ڈیپ اطالوی مصور مودیگلیانی کی زندگی پر بننے والی فلم میں ہدایتکار کے فرائض سرانجام دیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جانی ڈیپ فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں اور ان کے ساتھ پروڈکشن میں لیجنڈ اداکار الپچینو بھی شامل ہیں۔

فی الحال فلم کی کاسٹ کے بارے میں نہیں بتایا گیا، یہ معلوم نہیں کہ ڈیپ خود بھی آن اسکرین کام کریں گے یا نہیں۔

واضح رہے کہ امیڈیو مودیگلیانی اطالوی مصور تھے جن کے کام کی پذیرائی ان کی وفات کے بعد ہوئی۔

ان کی زندگی میں ان کے کام کو پسند نہیں کیا گیا اور وہ خود کو کام اور مالی اعتبار سے ناکام سمجھتے تھے۔

1920 میں مودیگلیانی کی وفات کے بعد ان کی تخلیقات یورپ میں بےحد مقبول ہوئیں۔