محکمہ اوقاف میں تقرر و تبادلے

August 16, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)محکمہ اوقاف پنجاب نے افسروں اور ملازمین کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ،علی خان اسسٹنٹ ڈائریکٹرکی رخصت منسو خ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد تعینات کرد یا شاہد حمید ورک ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد کو تبدیل کر کے ایڈمنسٹریٹر دربار حضرت داتا گنج بخش ؒ لاہور تعینات کر دیا واسط چراغ (جونئیر سکیل سٹینو گرافر) اپنے پے سکیل میں منیجر اوقاف اوکاڑہ کو تبدیل کر کے منیجر اوقاف قصورتعینات کر دیا اظہر فرید منیجر قصور کو تبدیل کر کے منیجر اوقاف سرکل تین لاہور تعینات کر دیا شفقت عباس منیجر اوقاف چنیوٹ کو تبدیل کر کے منیجر اوقاف اوکاڑہ،رشید احمد منیجر اوقاف گوجرانوالہ کو تبدیل کر کے آڈٹ آفیسر گوجرانوالہ،عبد الرحمن جونئیر کلرک ڈی جی خان سرکل کو تبدیل کر کے سینئر کلرک مظفر گڑھ ، ذیشان سینئر کلرک مظفر گڑھ سرکل کو تبدیل کر کے سینئر کلرک زونل دفترڈی جی خان،ارشاد شاہ سینئر کلرک زونل دفتر ڈی جی خان کو تبدیل کر کے سینئر کلرکڈی جی خان سرکل ،مسرت شاہ سینئر کلرک ڈی جی خان سرکل کو تبدیل کر کے سینئر کلرک کوٹ مٹھن تعینات کردیا محمد فہد سینئر کلرک کوٹ مٹھن کو تبدیل کر کے جونئیر کلرک ڈی جی خان تعینات کر دیا۔