بنگلا دیش: 7 دن میں پیٹرول 50 فیصد مہنگا

August 16, 2022

فائل فوٹو

بنگلا دیش میں ایک ہفتے کے اندر پیٹرولیم مصنوعات میں 50 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بنگلا دیش میں پیٹرول کی قیمت 86 ٹکا سے بڑھ کر 130 ٹکا لیٹر ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ ڈیزل اور مٹی کا تیل 42.5 فیصد اضافے سے 114 ٹکا فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بنگلا دیش میں عوام کا شدید احتجاج جاری ہے۔

ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ یوکرین میں ہونے والی جنگ کو قرار دیا جا رہا ہے۔