روٹرڈیم: بھارتی شہری پاکستان کو سپورٹ کرنے پہنچ گیا

August 16, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

روٹرڈیم میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان سیریز کے پہلے ون ڈے کے دوران ایک بھارتی شائق کرکٹ پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچ گیا۔

سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو میں بھارتی شہری کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ پہلی بار کرکٹ میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھے گا۔

اس بھارتی شہری نے واضح طور پر کہا وہ اس وقت پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے آئے ہیں، جبکہ یہ بھی بتایا کہ فخر زمان اور بابر اعظم ان کے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔