• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق جیکلین ولیمز اور ورندا راٹھی آن فیلڈ امپائرز ہوں گی جبکہ جی ایس لکشمی میچ ریفری ہوں گی۔

اعلامیہ کے مطابق کم کاٹن تھرڈ امپائر اور نیمالی پریرا فورتھ امپائرز کی فرائض سرانجام دیں گی۔

خیال رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا فائنل آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید