• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسٹیانو رونالڈو نے زلزلے میں والدین کو کھودینے والے بچے کی خواہش پوری کردی

اسکرین گریب/ ایکس
اسکرین گریب/ ایکس 

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انسان دوستی کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے وینزویلا میں زلزلے سے متاثرہ کم عمر بچے اندریس میلس کےلیے خوصوصی پیغام جاری کردیا۔

وینزویلا میں 24 جون کو آنے والے تباہ کن زلزلے میں متاثر ہونے والا اندریس میلس اس وقت اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ سانحے کے باعث اس کی ایک ٹانگ کاٹنا پڑی، جبکہ وہ اپنے والدین سے بھی محروم ہو گیا۔

مشکل حالات سے گزرنے والے اندریس نے اپنی ہمت برقرار رکھنے کے لیے کرسٹیانو رونالڈو کا ایک ٹریڈنگ کارڈ حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی، تاہم رونالڈو نے صرف کارڈ بھیجنے کے بجائے ذاتی طور پر بچے کے لیے ایک خصوصی پیغام بھیجا۔

رونالڈو کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور مداح اسے کھیل سے بڑھ کر انسانیت کی بہترین مثال قرار دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ فٹبال سپر اسٹار نے ایک مشکل وقت سے گزرنے والے بچے کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید