پی ڈی ایم حکومت بےحس ہوچکی ہے، امیر جماعت اسلامی

August 16, 2022

امیر جماعت اسلامیسراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت بےحس ہوچکی ہے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم، پاکستان میں بڑھ رہی ہیں۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، حکومت نے ظلم کی انتہا کردی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے اشاروں پر عملدرآمد کو اپنی کامیابی کا پیمانہ سمجھتی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں کا معیار عوامی خدمت نہیں بلکہ عالمی مالیاتی ادارے کی تابعداری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمران عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیں، قیمتیں اپریل کی سطح پر واپس لائی جائیں۔