شادی کو 8 سال مکمل، عائزہ خان نے دلچسپ ویڈیوز شیئر کردیں

August 17, 2022

کولاج بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی معروف اداکارہ عائزہ خان کی اور اداکار دانش تیمور کی شادی کو آٹھ سال مکمل ہو گئے ہیں۔

اسکرین سمیت نجی زندگی میں بھی شوبز انڈسٹری کی یہ کامیاب جوڑی اپنی شادی کی آٹھویں سالگرہ منانے کے لیے بیرونِ ملک موجود ہے۔

یہ جوڑی ملکوں ملکوں گھوم رہی ہے اور سیرسپاٹوں میں مصروف ہے۔

اِن دونوں فنکاروں کی جانب سے اپنے سیر سپاٹوں کی دلچسپ ویڈیو مداحوں کے ساتھ بھی انسٹاگرام پر شیئر کی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام پر 12 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر متعدد ریلز شیئر کی ہیں۔

دوسری جانب عائزہ کے ہمسفر، انسٹاگرام پر 5.9 ملین فالورز رکھنے والے دانش تیمور نے بھی نیاگرا فالز کی سیر کرتے ہوئے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

سیر سپاٹوں میں اس جوڑی کے ہمراہ اُن کے بچے بھی موجود ہیں۔

دونوں فنکاروں نے اپنی نئی پوسٹس میں ایک دوسرے کو شادی کو 8 سال مکمل ہونے پر مبارکباد کے ساتھ محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔