شہباز گل پر تشدد سے متعلق پولیس کا موقف سامنے آگیا

August 17, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل پر تشدد کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کا موقف سامنے آ گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شہباز گل پرجسمانی ریمانڈ کے دوران کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا، ملزم نے نہ ہی عدالت میں پیش کرنے پر کوئی ایسی بات کی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کا باقاعدہ میڈیکل کروایا گیا، کوئی تشدد نہیں ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عدالتوں اور معزز ججز نے میڈیکل کا باقاعدہ معائنہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس تشدد سے متعلق تمام الزامات کی تردید کرتی ہے۔