راجن پور، سیلابی ریلے سے کئی بستیاں زیرآب

August 18, 2022

کوہ سلیمان میں مسلسل بارشوں کے باعث جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور میں سیلابی ریلوں سے متعدد بستیاں زیرِ آب آگئیں۔

ریلے سے ایک سو نوے دیہات شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ریلے سے سیم نالے میں شگاف پڑنے سے پل کا ایک حصہ ریلے میں بہہ گیا۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشیں پھر شروع ہوگئیں، پشین میں ڈیم ٹوٹنے سے کئی دیہات زیرِآب آگئے ہیں۔

سیلابی ریلے میں بہہ کر سات افراد جاں بحق ہوئے۔ خشنوب میں ایک سو سے زائد مکان، فصلیں، ٹیوب ویلز اور سب کچھ سیلاب میں ڈوب گیا۔

بارش اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے بلوچستان اور پنجاب میں ملحقہ علاقوں کے لیے فلڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

ساکران، کنراج، وندر، لاکھڑا، بیلہ اور اُتھل میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، بیلہ کی ندی میں طغیانی سے کوئٹہ قومی شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہے۔