ممنوعہ فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کی درخواست پر پری ایڈمشن نوٹس جاری

August 18, 2022

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے پری ایڈمشن نوٹس جاری کر دیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کردیا۔

کیس کی مزید سماعت 24 اگست تک ملتوی کر دی گئی، درخواست کے قابل سماعت ہونے پر ہی مزید دلائل دیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کو سننے کے بعد درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔