ای سی سی کی تمام لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری

August 19, 2022

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ای سی سی نے تمام لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ہوا جس میں 30 جون سے 31 جولائی کے دوران آنے والا سامان جاری کرنے کی سفارش کی گئی۔

اجلاس میں درآمدی سامان سرچارج کی وصولی کے بعد جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ای اسی سی اجلاس میں وزارت خزانہ نے بتایا کہ گاڑیوں، موبائل فونز سمیت 860 اشیاء پر سے پابندی ہٹا دی گئی، ان اشیاء کا تعلق 33 مختلف کیٹگریز سے ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ درآمدی اشیاء پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ تجارتی شراکت داروں کے مطالبے پر کیا گیا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 19 مئی کو 3 ماہ کیلئے پابندی عائد کی تھی۔