پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے اہم فیصلے کرلیے، فواد چوہدری

August 19, 2022

فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہماری اعلیٰ قیادت کی بیٹھک ہوئی ہے، جس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز گل پر بہیمانہ تشدد کی مذمت کرتے ہیں، اطلاعات پریشان کن ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ ذہنی اور جسمانی تشدد کے ساتھ ساتھ جنسی تشدد بھی کیا گیا، شہباز گل کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کسی بھی جماعت کا شخص ہو اس پر تشدد نا قابل قبول ہے۔