عمران کا گجرات کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا، پرویز الہٰی

September 01, 2022

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ کل عمران خان کا گجرات کا جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا۔

گجرات میں ظہور الہٰی اسٹیڈیم میں جلسے کے انتظامات کے جائزے کے موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ گجرات کل بھی عمران کا تھا، آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا۔

سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے، گجرات کے لوگ عمران خان سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔

دوسری جانب وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ گجرات جلسہ گاہ کا دورہ کیا، جہاں بہترین انتظامات اور سیکیورٹی کا بندوبست کیا گیا ہے۔

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ انشااللّٰہ گجرات کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔