آصف زرداری عمران نیازی کو نہ نکالتے تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا، فیصل کنڈی

September 01, 2022

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اگر عمران نیازی کو نہ نکالتے تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شوکت ترین کا آڈیو ٹیپ عمران نیازی کی غداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ سے عمران نیازی امیر ترین بن گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنی گالہ میں سنسان مکان خیبرپختونخوا کے عوام کے پیسے سے محل بن گیا۔