وزیراعظم سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

September 06, 2022

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی اور چینی صدر و وزیر اعظم کے تعزیت اور ہمدردی کے پیغامات پہنچائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چین کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھجوانے، چینی صدر اور وزیراعظم کے تعزیت اور ہمدردی کے پیغامات پر اظہار تشکر کیا ہے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے امداد کی فوری فراہمی پر حکومت پاکستان اور عوام تہہ دل سے مشکور ہیں۔

واضح رہے کہ چین نے سیلاب متاثرین کیلئے 25 ہزار خیموں سمیت امداد کو 400 ملین یوآن تک بڑھا دیا ہے۔